جنونی اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے فوجی حفاظتی حصار میں الخلیل شہر مِن موجود مسجد ابراہیمی کے الاسحاقیہ علاقے پر دھاوا بول دیا۔
الخلیل شہر کے محکمہ الاوقاف کے سربراہ تاثیر ابو سنینہ نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت میں مسلمانوں کی نماز پڑھنے کی جگہ
اسحاقیہ پر دھاوا بول دیا اور جوتوں سمیت ہی مسجد کے کارپٹ پر آگئے۔
ابو سنینہ نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد کے محافظ کو گرفتار کرلیا۔ اسلامی اوقاف حکام نے بدھ کے روز یہودی آبادکاروں کو مسلمانوں کی نماز کے علاقے میں یہودی آبادکاروں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔